نیروبی،22اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افریقی ملک کینیا کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج کے ایک آپریشن کے دوران صومالیہ میں سرگرم شدت پسند گروپ الشباب کے 52 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک بیان میں کینیائی فوجی ترجمان کرنل جوزف اوتھ نے بتایا کہ فوج نے جنوبی صومالیہ میں الشباب کے مرکز پر حملہ کیا۔ترجمان نے کہا کہ فورسز نے صومالیہ کے بطاطی صوبے میں جوبا کے مقام پر حرکت الشباب کے مرکز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پچاس سے زاید جنگجو ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئے۔کرنل اوتھ کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔